• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان اور میں دو’ لونڈے ‘ہیں، کبریٰ خان

پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے خود کو اور معروف ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کو ’لونڈا‘ قرار دیا ہے۔

کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو کی میزبان کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’ایک بار ماہرہ خان نے خود کو اور  اُنہیں لُدھر ( کاہل، کام کاج سے اُکتائے ہوئے) کہا تھا اور یہ لفظ ہی ہم دونوں کی صحیح تعریف بنتی ہے۔‘


کبریٰ خان نے کہا کہ ’وہ اور ماہرہ خان بالکل لڑکوں جیسی ہیں، سیٹ پر ٹی شرٹ اور پاجامہ اور کبھی مردانہ کرتے پہن کر چلی جاتی تھیں، ڈرامے کے سین پر بات چیت ہوتی تھی، کھانا منگوا کر کھاتی تھیں اور بس انجوائے کرتی تھیں ۔‘

کبریٰ خان نے مزید کہا کہ ’اُن کے ساتھ اداکار عثمان مختار کو ملا کر وہ سیٹ پر 3 لڑکے بن جایا کرتے تھے حتیٰ کہ اُن کے ڈرامے کے ایک کوریو گرافر نے اُن کا نام ’کبیر‘ اور ماہرہ خان کا نام ’ماہر‘ رکھا ہوا تھا۔‘

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی فلم اسکرین سے ٹی وی اسکرین پر 5 سال کے عرصے بعد واپسی ہوئی ہے، ماہرہ خان، عثمان مختار اور کبریٰ خان ایک ڈرامے میں آج کل ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید