• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹا آپ نماز پڑھا کریں، حرا مانی اور مرحوم والد کی واٹس ایپ چیٹ وائرل

کراچی(این این آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی اپنے مرحوم والد کے ساتھ کی گئی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد کے ساتھ کی گئی یادگار واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی کے والد انہیں اپنی تصویر بھیجتے ہیں اور انہیں نماز کی ادائیگی کی تلقین کرتے ہیں۔حرا مانی کے مرحوم والد نے ان سے کہا ہے کہ بیٹا آپ بھی نماز پڑھا کریں اور دونوں بیٹوں کو بھی نماز پڑھنے کی عادت ڈالیں۔والد کے کہنے پر حرا مانی کہتی ہیں کہ ابو! اب سے روزانہ نماز پڑھا کروں گی۔اداکارہ کے والد نے کہا کہ تمہارے چہرے پر جو نور ہے، یہ نماز سے قائم رہے گا بلکہ دگنا ہوجائے گا۔حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی کا نور میرے ابو ہیں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ بیشک! نماز میں سکون ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے۔

دل لگی سے مزید