• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ دورہ منسوخی، وزیراعظم تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیں، رحمٰن ملک

اسلام آباد ( نا مہ نگار) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالا جائے۔ وزیراعظم عمران خان تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیں تاکہ ذمہ داران کا تعین ہو سکے، یہ نظام کی ناکامی اور ریاست کی رازداری کا احترام نہ کرنے کا نتیجہ ہے،پولیس کے پاس موجود دقیانوسی نظام مواصلات کو فوری طور پر جدید کیا جائے، دورہ کی منسوخی ہمارے اندرونی نظام کی ناکامی اور ریاست کی رازداری کا احترام نہ کرنے کا نتیجہ ہے، الرٹ احسان اللہ احسان کی بنیاد پر جاری کیا گیا جس نے ترکی میں بیٹھ کر ہمارے سیکورٹی سسٹم کو بیوقوف بنایا اور یہ وہی احسان اللہ احسان ہے جس سے ملالہ یوسفزئی اور آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے حقائق معلوم کرنا درکار ہے، متوقع حملے کا الرٹ احسان اللہ احسان نے تیار کیا تھا اور یہ ہمارے پولیس سسٹم چینلز کے ذریعے گیا۔

ملک بھر سے سے مزید