• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاء الحق قاسمی تقرری کیس، جسٹس منصور علیشاہ کی کیس سننے سے معذرت

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ میں سابق ایم ڈی، پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کی تقرری کو غیر قانونی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس سید منصور علی شاہ کی جانب سے کیس کی سماعت سے معذرت کے بعد بینچ ٹوٹ گیا ہے اور نئے بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کی تو درخواست گزار ، عطا الحق قاسمی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے میرے موکل کو وکیل تبدیل کی اجازت نہیں دی تھی،انھوں نے عطا الحق قاسمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو نمبر لگانے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کیس میں خود دلائل دینا چاہتے ہیں،جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے ہم کیس کی سماعت نہیں کر رہے،اس لئے حکم بھی نہیں دے سکتے، ان کاکہنا تھا کہ درخواست کو نمبر لگانا انتظامی کام ہے،ہم انتظامی طور پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دیتے ہیں لیکن آفس بتا رہا ہے کہ درخواست پر عطا الحق قاسمی کے دستخط بھی نہیں ،انہوںنے ہدایت کی کہ درخواست گزار متعلقہ آفس سے رابطہ کرکے اعتراض ختم کردیں نمبر لگ جائے گا، بعد ازاں عدالت نے کیس کو کسی دوسرے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کے انتظامی حکم کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

تازہ ترین