• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ، آگ لگنے سے ریسٹورنٹ خاکستر، جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ پرواقع ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، اطلاع ملنے پرفائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر 2 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، جانی نقصان نہیں ہوا ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بیت المکرم مسجدکےقریب 4 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگی تھی ، آگ کے باعث رہائشی عمارت میں واقع فلیٹ کے ر ہائشی فوری باہر آگئے، آگ لگنے کے وقت ریسٹورنٹ بند تھا ، عینی شاہدین کے مطابق آگ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی ریسٹورنٹ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

تازہ ترین