• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی، دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سلطان آباد پی آئی ڈی سی پُل این ایل سی کٹ کے قریب کنٹینر سے دب کر 40سالہ حمید اللہ جاں بحق ہو گیا، بلدیہ ٹائون نمبر 5میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 35سالہ وقاص جاں بحق ہو گیا،لیاقت آبادبلاک 5 منصوری مسجد کے قریب واقع مکان نمبر 376 میں 22سالہ بشریٰ دختر سعیدرحمٰن نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی ،سرجانی ٹاؤن بھینس کالونی موڑ پر 60سالہ انجم علی کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں موت طبعی لگتی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی وجہ ہوسکے گی ۔

تازہ ترین