• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحکام پاکستان صرف ایک قوم بن کر ہی ممکن ہوسکے گا، مقررین

کراچی(پ ر)محبان بھوپال فورم اور تنظیم فلاح خواتین کے زیر اہتمام ظہور الحسن بھوپالی (شہید) کی یاد میں کی گئی تقریب ’’یادیں اور ملاقاتیں ‘‘ میں حاجی حنیف طیب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ استحکام پاکستان صرف ایک قوم بن کر ممکن ہو سکے گا، ظہور الحسن بھوپالی اس مشن کو لیکر چلے تھے ، آغا مسود حسین نے کہا پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے ،ظہور الحسن بھوپالی اور ان جیسے لوگ ہمارا سرمایہ ہیں اور سرمایہ کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے ، ڈاکٹر فرحت عظیم نے کہا پاکستان اللہ اور اس کے رسولؐ کے قانون کے نفاذ کے وعدہ پر قائم ہوا تھا بانی اور اس موقع پر چیئر پرسن تنظیم فلاح خواتین قمر النساء قمر، اعجاز علی نوید نے بھی خطاب کیا۔ محبان بھوپال فورم کی چیئر پرسن شگفتہ فرحت نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورم کا فرض بنتا تھا کہ وہ مرحوم کی یاد میں تقریب منعقد کرے ۔

تازہ ترین