• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی ضروری سہولتیں نہیں ملیں گی، حماد اظہر

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جرات اور دلیری سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے، 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی ضروری سہولیات میسر نہیں ہوں گی ۔ بدھ کو انسداد کورونا کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوروناوبا سےمقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے،پاکستانی عوام نے جرات اور دلیری سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ عوام ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے حوالے سے کسی میسج کا انتظار نہ کریں، 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی ضروری سہولیات میسر نہیں ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وباء کے ساتھ جینا سیکھنا بھی ہے اور شکست بھی دینی ہے۔

اہم خبریں سے مزید