• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر رجسٹرڈ، شارٹ ٹوکن اور اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کا غیر رجسٹرڈ، شارٹ ٹوکن اور اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون بیسیوں گاڑیوں کے دستاویزات تحویل میں لے لیئے گئے۔ انسپکٹر ریحان فارق جاٹ کی نگرانی میں راو نعمان، بلال بلوچ، عمران منظور اور محمد شفیق پر مبنی ٹیم نے شہر کے داخلی راستوں این ایل سی بائی پاس اور ہیڈ محمد والہ پر ناکے لگا کر چیکنگ کے دوران 8 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سمیت 42 گاڑیوں کے شارٹ ٹوکن اور اوپن لیٹر کی حامل ہونے پر چالان کرکے دستاویزات تحویل میں لے لیئے ہیں۔
ملتان سے مزید