• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو مقامی اسپتال میں ویکسین لگانا بڑا لطیفہ ہے: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا لطیفہ نواز شریف کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ویکسین لگانا ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ویڈیو بیان میں ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمیشہ حکومت کا ایک نیا لطیفہ اور ناکامی و نا اہلی سامنے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے نام کا اندراج موجود ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ این سی او سی کے ریکارڈ میں اسے اپ لوڈ بھی کر دیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے سوال اٹھایا ہے کہ نواز شریف کا آئی ڈی کارڈ پہلے ہی بلاک ہے تو انٹری کیسے ہو گئی؟

ترجمان نون لیگ نے یہ بھی کہا کہ فوری طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو جواب دینا ہو گا، یقیناً یہ جعلی انٹری ہے۔

تازہ ترین