کراچی کے مختلف علاقوں میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش کے بعد اہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔
کارساز سے شارع فیصل جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے، ایف ٹی سی سے میٹرول پول کے درمیان سڑک کے دونوں جانب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
لیاقت آباد سے تین ہٹی اور جہانگیر روڈ سے گرو مندر جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے۔
بارش کے بعد تبت سینٹر، ریگل چوک، پٹیل پاڑہ، لسبیلہ چوک اور ڈینسو ہال پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔