• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی 20 کپ، خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 36 رنز سے ہرا دیا


راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 36 رنز سے ہرا دیا۔

سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔

خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 40 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سینٹرل پنجاب کے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 9 وکٹ پر 151 رنز بنا سکی۔ محمد اخلاق 62 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔ خیبرپختونخوا کے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عمران خان اور ارشد اقبال نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

محمد رضوان 40 گیندوں پر 65 رنز کی عمدہ اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

تازہ ترین