• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذان سمیع خان نے تنقید کا مہذب جواب دے کر صارفین کے دل موہ لیے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار وموسیقار اذان سمیع خان نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کو منطقی اورمہذب جواب دے کرسوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے۔ پاکستان چھوڑ کر مارچ2001سے وزٹ ویزے پربھارت میں مقیم عدنان سمیع خان بالآخر2016میں شہریت ملنے کے بعد سے وہیں مقیم ہیں ۔ والد کے اس اقدام پرعدنان سمیع خان کو اکثروبیشتر اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے علاوہ ان کی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھائے جاتے ہیں۔اذان کی انسٹا پوسٹ پر حال ہی میں ایک صارف نے انتہائی نفرت انگیزتبصرہ کیا جس کا جواب انہوں نے انتہائی تحمل وبردباری سے دیا۔اپنی تصویر شیئرکرنے پرتبصرے میں صارف نے لکھا کہ ‘ غدار باپ سے ملنے بھارت کب جا رہے ہو؟’۔جواب میں اذان نے لکھا کہ اپنے ملک پاکستان سے اپنے والد صاحب سے ملنے کہیں بھی جاؤں گا، والد ہیں میرے’۔گلوکار وموسیقار نے مذکورہ فالوور کو مشورہ دیا ۔ ‘ پُرامن رہیں یار اور پیار پھیلائیں’۔ سخت اور نامناسب الفاظ کے باوجوداتنا مثبت ردعمل دکھانے پر شوبزشخصیات سمیت عام صارفین نے اذان کو سراہا۔اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامورموسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے فلم ‘پرے ہٹ لو’ اور ‘سپر اسٹار’ کی موسیقی ترتیب دی ہے جبکہ فلم سپراسٹار کا اسکرین پلے بھی اذان نے ہی لکھا ۔یہ پہلا موقع نہیں کہ اذان سمیع کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا ہو، وہ جلد ڈرامہ سیریل ‘ عشق لا’ میں سجل علی کے ہمراہ اداکاری کرتے ہوئے بھی نظرآئیں گے اور اس حوالے سے خبریں آنے کے بعد رواں سال جولائی میں سُپرماڈل سبیکا امام نے طنزیہ پوسٹ کی تھی کہ مجھے بھی ایسی قسمت چاہیے جہاں پہلے خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہ ہو اورچیزیں پلیٹ میں رکھ کر میرے سامنے آئیں۔

تازہ ترین