• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریکا توریگروسا کا ہسپانوی وزارت خارجہ میں بطور مشیر تقرر

بارسلونا(جواد چیمہ)اریکا توریگروسا وزارت خارجہ اسپین کے سیکرٹریٹ برائے بین الاقوامی تعاون کی مشیر مقررہوگئیں۔ سپین کی حکومت نے سوشلسٹ پارٹی کی رہنما ممتاز قانون دان ایریکا توریگروسا کو ہسپانوی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹریٹ برائے بین الاقوامی تعاون میں بطورِ مشیر تعینات کر دیا. اریکا توریگروسا اس سے پہلے منسٹری آف امیگریشن کی مشیر کے عہدے پر فائز تھی،اریکا توریگروسا ان دنوں اپنی منسٹری کے وفد کے ہمراہ لاطینی امریکہ کے ممالک ہونڈراس اور بولیویا میں حکومت سپین کی طرف سے مختلف معاملات کے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے گئی ہیں۔ ان کا اگلا متوقع دورہ پاکستان اور افغانستان ہے۔
تازہ ترین