• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو امریکا آمد سے قبل بڑا دھچکا، نیویارک عدالت سے سمن جاری

واشنگٹن (جنگ نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا اور ریاست نیویارک کی عدالت نے سکھوں کے قتل سے متعلق کیس میں انہیں سمن جاری کردیا۔

نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جان کرونن نے نریندر مودی کو سمن جاری کیا۔سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے 17 ستمبر 2021 کو نیویارک کی عدالت میں کیس فائل کیا جس میں نریندر مودی کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کو کیس کا انچارج جج نامزد کر دیا اور دونوں فریقین جج کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین