• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے طالبان حکمرانوں کا جنرل اسمبلی اجلاس میں ملک کی نمائندگی کا امکان نہیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)افغانستان کے نئے طالبان حکمرانوں کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ملک سے متعلق بات کرنے یا اس کی نمائندگی کرنے کا امکان نہیں ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق افغان حکومت کے نمائندے اقوام متحدہ میں اب بھی افغان مشن پر موجود ہیں اور انہوں نے اس سیشن میں شرکت کی جس سے امریکی صدر جو بائیڈن نے خطاب کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سابق افغان حکومت کے نمائندے اس مشن پر اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے جب تک کہ کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں لیتی۔

تازہ ترین