• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا افغانستان پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے افغانستان پر عائد یکطرفہ پابندیاں اور بندشیں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان مسئلے پر جی ٹوئنٹی (جی 20) ممالک کے وزرائے خارجہ کی جمعرات کو ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس کا قومی اثاثہ ہیں جو افغان عوام کی ملکیت ہیں جن کا استعمال انہیں ہی کرنا چاہئے اور یہ کہ زرمبادلہ کے ذخائر کوسودے بازی کے لئے افغانستان پر بطور سیاسی دباو ڈالنے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ چینی وزیر خارجہ نے اجلاس میں افغان مسئلے کے حوالے سے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے لیے امداد کے حجم اور رفتار کو بڑھانا ضروری ہے ، خاص طور پر افغان عوام کی انتہائی ضرورت کی امداد بروقت فراہم کی جائے۔

تازہ ترین