• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ، سٹیڈیم کے اردگرد 24گھنٹے ڈیجیٹل مانیٹرنگ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) قومی کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے بھی سکیورٹی کو الرٹ رکھا گیا ہے۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیموں کی طرف سے سکیورٹی وجوہات پر دورے منسوخ کرنےکے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پی سی بی کی درخواست پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اردگرد کی صورتحال کی24گھنٹے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں پی سی بی نے باقاعدہ سیف سٹی کے ایم ڈی کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں مری روڈ،ڈبل روڈ،آئی جے پی روڈ کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ (23سمتبر تا3اکتوبرتک) 24گھنٹے مانیٹرنگ کیلئے کہا گیا تھا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر ایک موبائل کمانڈ وین بھی تعینات کردی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید