• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں سمیت تین افرادکواغوا کرلیا گیا۔تھانہ صادق آبادکو ظہیراحمد نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص یااشخاص نے میرے کزن ماجدبعمر17سال کو اغواء کرلیا ہے۔تھانہ ائرپورٹ کو عالم زیب نے بتایا کہ اس کی بیوی (ت) بی بی کوکو مزمل نے اغواء کرلیاہے،تھانہ کلرسیداں کو محمد عرفان نے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف) کی شادی دس گیارہ ماہ قبل حمزہ کے ساتھ ہوئی تھی 21ستمبر کو میں شاہ باغ آیاہو اتھا تھوڑی دیر بعد میری بیوی نے فون کر کے بتلایا کہ(الف) گھر سے نانی کے گھر جانے کا کہہ کے گئی تھی جو ابھی تک واپس نہ آئی ہے اسدکے بھائی ارشد نے آج صبح میری بہن کے موبائل سے کال کر کے کہا کہ ہمارا بھائی جو کہوٹہ میں جنجوعہ ٹینٹ سروس دیگ پکوائی کا کام کر تا تھاکل صبح سے وہاں سے غائب ہے مجھے قوی یقین ہے کہ میر ی بیٹی کو اسد عرف تیر ہ اپنے بھائی ارشد اور والد محمد منیر کی مدد اور منظور کی ایما پر اغوا کر کے لے گیا ہے جبکہ پڑتال کرنے پر پتا چلا ہے کہ جاتے ہوئے میری بیٹی اپنے ساتھ 3 تولے زیور اور 20 ہزار روپے بھی لے گئی ہے۔تھانہ مارگلہ کے علا قے ایچ نائن سےخاتون کو اغوا کر لیا گیا ۔ مسعود نے پولیس کو بتا یاکہ عابد نے ساتھی کیساتھ مل کر میری بہن ع کو اغواکر لیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید