• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کی زبانوں اور ثقافت کو تحفظ دیا جائے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن و صوبائی سیکرٹری کلچرملک نصیراحمد شاہوانی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر تمام پشتونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن یقینی طور پر پشتونوں کے لیے ثقافتی اور تہذیبی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی ،معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی حوالے سے محکوم اقوام کا استحصال روز اول سے جاری ہے استحصالی طبقہ ملک میں قوموں کی برابری ،سماجی انصاف سمیت ثقافتی اقدار سے بھی انکار ی ہے تمام اقوام کو ثقافتی مواقع فراہم کرنے سے حکمران طبقات انکاری رہے ہیں اپنی ثقافت زبان اور وطن سے محبت ہرانسان اورشہری کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے لیکن بدقسمتی سے محکوم اقوام پر ایک ایسی زبان اورثقافت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان کا ان اقوام سے دور دور کا واسطہ ہی نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام کی زبان اور ثقافت کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اورانکو ثقافتی آزادی دی جائے۔ 
تازہ ترین