• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار سے ترین گروپ کے مزید ارکان کا رابطہ

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ترین گروپ کے مزید ارکان نے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نعمان لنگڑیال، خواجہ داؤد سلمانی اور عبد الحئی دستی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کرنے والے رہنماؤں نے عثمان بزادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔

ملاقات کرنے والے ترین گروپ کے ارکان کا گفتگو میں کہنا ہے کہ پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ رکنِ پنجاب اسمبلی نذیر چوہان پہلے ہی ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

ترین گروپ کے رکن سردار خرم لغاری بھی گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر چکے ہیں۔

ایوانِ وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ترین گروپ کے مزید ارکان کے رابطے کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین