• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی لڑکی جنسی ہراسانی کیس، گرفتار ملزم کا اعتراف


امریکی لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آگئی۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم پشاور سرکل انچارج طاہر خان کے مطابق ملزم انس خان بی بی اے کا طالب علم ہے۔

ملزم انس نے غیر قانونی طور پر امریکی لڑکی کے اکاؤنٹ تک رسائی کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ 2 ماہ میں 3 امریکی لڑکیوں کے اکاؤنٹ ہیک کیے۔

ملزم نے ایف آئی اے کو بتایا کہ پا س ورڈ اور تصاویر امریکی لڑکیوں نے خود دی تھیں، لڑکیوں کی تصاویر صرف ان ہی کو بھیجیں۔

ملزم انس خان نے مزید بتایا کہ 18 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کے ساتھ اسنیپ چیٹ کرتا ہوں۔

سرکل انچارج ایف آئی اے کے مطابق ملزم لڑکیوں سے اسنیپ چیٹ کے لیے اکاؤنٹ پاس ورڈ مانگتا تھا، انس خان کے موبائل فون کا ڈیٹا فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم تصاویر لے کر لڑکی کو بلیک میل کرتا تھا، گزشتہ روز حیات آباد میں دوران کارروائی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انس خان کی گرفتاری امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی درخواست پر کی گئی۔

تازہ ترین