• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 642 نئے کیسز، 11 مریض انتقال کرگئے

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 11 مریض انتقال کرگئے، جس سے اموات کی تعداد 7327 ہو گئی ہے۔ جبکہ 12954 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 642 نئے پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 11 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس سے اموات کی تعداد 7327 ہو گئی ہے، جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ 12954 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 642 کیسز کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 5 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 21614 مریض زیر علاج ہیں۔ بیان کے مطابق 642 نئے کیسز میں سے 229 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 96 ، ضلع شرقی 57 ، ضلع کورنگی 34 ، ضلع وسطی 19، غربی 16 اور ضلع ملیر 7 شامل ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 126، جامشورو 33، سانگھڑ اور سجاول 30-30، شہید بے نظیر آباد 23، بدین 18، سکھر اور تھرپارکر 15-15، گھوٹکی اور میرپورخاص 13-13، عمرکوٹ 12، شکارپور 11، دادو 10، لاڑکانہ اور ٹنڈو الہ یار 9-9، ٹنڈو محمد خان 7، جیکب آباد اور خیرپور 4-4، کشمور 3، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ 1-1 کیسز ہیں۔ 

سید مراد علی شاہ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

قومی خبریں سے مزید