• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کے نئے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کا آڈیو پیغام

طالبان کے نئے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے اپنے آڈیو پیغام میں کچھ کمانڈروں اور جنگجوؤں کی بدتمیزی پر سرزنش کی اور کہا ہے کہ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عام معافی کے اعلان کے تحت کسی مجاہد کو کسی سے انتقام لینے کا حق نہیں ہے۔

ملا محمد یعقوب نے کہا ہے کہ کچھ شرپسند، بدنام سابق فوجیوں کو طالبان یونٹوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی، جنہوں نے بعض اوقات پرتشدد زیادتیوں کا ارتکاب کیا۔

طالبان رہنما نے اپنے ساتھیوں کو ایسے لوگوں کو اپنی صفوں سے دور رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم اپنی صفوں میں ایسے لوگ نہیں چاہتے۔

ملا محمد یعقوب نے کہا کہ غیر مجاز سزائے موت کی اطلاعات تھیں، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ملا یعقوب نے کہا کہ طالبان جنگجووں کے مختلف وزارتوں میں تصویریں لینے اور ویڈیو بنانے پربھی اعتراض کیا ہے۔

تازہ ترین