• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیئل کریگ کی برطانوی رائل نیوی میں بطور اعزازی کمانڈر تقرری

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ فلموں کی شہرہ آفاق سیریز جیمز بانڈ کی فلموں کے اداکار ڈینیئل کریگ کو برطانیہ کی رائل نیوی نے اعزازی کمانڈر بنادیا گیا۔ڈینیئل کریگ کا کہنا تھا کہ وہ اسے اپنے لیے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔ اداکار ڈینیئل کریگ جو کہ ان دنوں اپنی پانچویں جیمز بانڈ فلم “نو ٹائم ٹو ڈائی” کی ریلیز کے منتظر ہیں، ان کا اس تقرری پر کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک خصوصی اور نمایاں اعزاز ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آفیشل جیمز بانڈ ٹوئٹر پیج نے ڈینیل کریگ کی رائل نیوی کے یونیفارم میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ ڈینیئل کریگ کو رائل نیوی میں اعزازی کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ہولی وڈ کی فلموں میں جیمز بانڈ کے کردار کو بڑی اسکرین پر پہلی بار سال 1962 میں فلم ڈاکٹر نو میں دیکھا گیا، اب تک سات اداکار اس کردار کو ادا کرچکے ہیں۔اب اس میں ایک اور اداکار کا جلد اضافہ ہونے جا رہا ہے کیونکہ فلمی دنیا میں سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ اب ریٹائرڈ ہوگئے، جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہوچکی ہے۔

تازہ ترین