• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا خواتین کے مسائل اجاگر کرنے میں کردا راد ا کریگا، عبدالخالق رند

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)ویمن لیڈ الائنس بلوچستان (ڈبلیو ایل اے بی) کی جانب سے مقامی ہوٹل میں نیشنل اور لوکل میڈیا کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں میر بہرام لہڑی، بہرام بلوچ اور سیما بتول نے شرکاء کو اب تک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور مزید میڈیا کے نمائندوں سے خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے پر زور دیا،ارلی چائلڈ میرج بل، ڈومیسٹک وائلنس، اسٹیٹس فور وومن کی چیئر پرسن کی بلوچستان میں تقرری کے بارے میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے بتایا گیا ۔ پریس کلب کوئٹہ کے صدر عبدالخالق رند نے (ڈبلیو ایل اے بی) کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کی خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے پر تعریف کی اور کہاکہ ان جیسے سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مدد سے خواتین کو درپیش ان اہم مسائل کے حل میں میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کریگا اور ان تنظیموں کی کوششوں سے بلوچستان میں جلد مثبت اثرات مرتب ہونگے،اس موقع پر میڈیا نمائندوں نے انکو مکمل تعاون اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے شانہ بشانہ چلنے کی یقین دہانی کرائی ،میٹنگ میں کئی سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین