• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین پرعمل کرانے والے خود پامالی کررہے ہیں‘جمعیت س

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی، حاجی میر احمد خان شاہوانی، انجینئر نسیم خان محسود، صوبائی سرپرست مولانا محمد شفیق دولت زئی، مولانا عبدالوہاب اخوندزادہ ، داکٹر عبدالظاہر ،مولانا سید محمد طاہر شاہ اخوندزادہ ،مولوی عبدالوہاب مردانزئی ،صوبائی ترجمان حافظ درمحمد اخوندزادہ ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ آئین پر عملدرآمد کرنے والے خود آئین کی پامالی کررہے ہیں نظام چلنے والے ادارے ‘ انتظامیہ بیوروکریسی کے اعلیٰ افسر سے لیکر نائب قاصد تک بدعنوانی میں ملوث ہیں رشوت اورملاوٹ ہمارے لیے ناسور بن چکے ہیں انہوںنے کہاکہ طالبان حکومت سے قبل کئی ممالک نے مشترکہ طور پر پاکستان کے خلاف سازشیں کیں طالبان کی تمام ہمسایہ ممالک کیلئے امن کی نوید باعث مسرت ہے۔
تازہ ترین