• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلط حکومت جمہوری احتجاج کے راستے بھی بند کررہی ہے‘ رحمت بلوچ

کوئٹہ ( آئی این پی )نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نےکہاہے کہ بلوچستان کو پولیس اسٹیٹ بناکر حق کے لیے جمہوری احتجاج کے راستے بند کیے جارہے ہیں نااہل حکومت کی ایما ءپر طلبا کو تشدد کا نشانہ ‘مقدمے کااندراج اورگرفتاریاں قابل مذمت ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعہ کو گرفتار طلباء سے ملاقات کے موقع پر اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کیا انہوںنے طلباء کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ مسلط حکومت اورنمائندوں کو مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں وہ صرف اقتدار بچانے اورحاصل کرنے کیلئے نورا کشتی کررہے ہیں لوگ مجبور ہوکراحتجاج کررہے ہیں لیکن کسی کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبد الصمد رند اور کوئٹہ کے سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
کوئٹہ سے مزید