• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی موت کی خبروں سے تکلیف پہنچی تھی، روبینہ اشرف

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو کورونا کے دوران اپنی موت کی خبروں سے  شدید تکلیف پہنچی تھی ۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ خبر دینا ایک بہت ذمہ داری کا کام ہے اور جو لوگ تصدیق کیے بغیر صرف سنسنی پھیلانے کے لیے غلط خبر دیتے ہیں انہیں بہت گناہ ہو گا۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کے مرنے یا بیماری کی غلط خبر دینے والے ان کے گھر والوں کو بہت تکلیف دیتے ہیں۔

روبینہ اشرف نے کہا کہ لوگ تو  تکلیف دہ اور بری بری باتیں کہہ جاتے ہیں لیکن میں یقین رکھتی ہوں کہ ان سب کا ایک دن حساب ہوگا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ میں ’ماہی ‘ کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی روبینہ اشرف کا اپنی زندگی میں آئے ایک کڑے وقت اور بیٹیوں کے ساتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ بہت یقین سے سمجھتی ہیں کہ ماں باپ کو ہمیشہ بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں، جن کی بیٹیاں ہیں وہ یقیناً میرے اس جملے کو سمجھ جائیں گے کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں اور کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔‘

تازہ ترین