سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے اور معروف بزنس مین شہباز تاثیر سے شادی کرنے والی ماڈل نیہا راجپوت نے اپنی شادی کے بڑے دن ڈیزائنر حسن رہر کا لباس زیب تن کیا۔
نیہا راجپوت اپنی زندگی کے نئے سفر کیلئے لاہور سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ سُنیل نواب سے تیار ہوئیں جس میں انتہائی دلکش دکھائی دیں۔
گزشتہ شب شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شہباز تاثیر نے اپنے نکاح پر گرے واسکٹ کے ساتھ سفید قمیص شلوار زیب تن کی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔