• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز تاثیر اور ماہین غنی میں طلاق ہوگئی

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی اہلیہ ماہین غنی نے اپنی طلاق کی خبر شیئر کردی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر  شہباز تاثیر کی اہلیہ ماہین غنی نے گزشتہ صدی میں خود پر بیتے حالات و واقعات اور دکھ بھری خبر کا اعلان کیاکہ وہ اورشہباز تاثیر اب  ایک ساتھ نہیں ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنا اپنا ردعمل دے رہے ہیں تاہم انہوں نے طلاق کی وجہ بیان نہیں کی۔

ماہین غنی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس صدی کو اگر ایک طوفانی صدی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، یہ مختلف صدموں سے کچھ سیکھنے ، معجزوں ، علاج ، انتظار پر مشتمل تھی ۔

انہوں نےلکھا کہ یہ صدی شادی سے لے کر تکلیف دہ واقعات کے رونما ہونے تک اور پھر  اغواء، دعاؤں اور معجزوں پر منحصر رہی۔

ماہین غنی نے لکھا کہ ماں بننے کے بعد اور اب طلاق نے مجھے بہت زیادہ مضبوط اور طاقت ور بنادیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں پہلی بار فخر سے یہ بتا سکتی ہوں کہ میں کون ہوں اور اپنے حصے کے احترام اور عزت کا مطالبہ کرسکتی ہوں ۔

انہوں نے لکھا کہ درد کےبغیر خوشی ملنا ناممکن ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں ماہین نےاپنا تجربہ بتاتے ہوئے لکھا کہ دوسرے کے تجربے سے سیکھنے کے لیے آپ کو محسوس کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے اپنے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ آنے والی دہائی مجھ سے اس سطح کا بہادر ہونے کا مطالبہ نہ کرے ۔انہوں نے پیغام میں لکھا کہ سب کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں ، اپنے بچوں کے لیے اچھے رول ماڈل بنیں۔

انہوں نے سب کے لیے محبت ، صحت اور تندرستی کی دعا کی۔

انہوں نے اگلی دہائی کے لیے بہتر زندگی گزارنے اور خوش رہنے کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ خدا کرے 2020 ہماری زندگیوں سے تمام منفی چیزوں کو ختم کرے اور ہم ترقی کی منازل طے کریں ۔

انہوں نے نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں نرمی اختیار کریں اور وفادار رہیں ۔ آخر میں انہوں نے لکھا کہ آپ سب کو نئی دہائی مبارک۔

واضح رہے کہ شہباز اور ماہین کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، جس میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی تھی۔

شہباز تاثیر 4 جنوری 2011 کو اسلام آباد میں اپنے والد کے قتل کے7 ماہ 22 دن بعد گلبرگ لاہور میں اپنے دفتر سے اغواء کر لئے گئے تھے۔

شہباز تاثیر چار سال 6 ماہ اور 12 دن (1652 دن) بعد مارچ 2016 میں بحفاظت گھر واپس لوٹ آئے تھے۔

شہباز اور ماہین کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خبر شہباز تاثیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

تقریباً پانچ سال شہباز تاثیر کی غیر موجودگی میں ان کی اہلیہ ماہین غنی  ثابت قدم رہیں اور بہادری سےیہ وقت گزارا اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے شوہر کی بحفاظت بازیابی کی دعاؤں کی التماس کیا کرتی تھیں۔

تازہ ترین