ترجمان ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر مسلط مافیا نواز شریف کے نام پر سیاسی دکان چلارہا ہے آپ کے ریکارڈ میں ردوبدل ہورہا ہے تو اس میں نواز شریف اور مریم نواز کا کیا قصور؟
عظمیٰ بخاری نے سوال کیا کہ حکومت آپ کی، وزیر آپ کے، انتظامیہ آپ کی اور اثر انداز مسلم لیگ ن ہورہی ہے؟ اگر مسلم لیگ ن آج بھی طاقتور ہے تو ان کو گھر چلے جانا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے وزیر مشیر قابل ترس لوگ ہیں، ان سے حکومت نہ چلے تو قصور نواز شریف، معیشت تباہ ہوجائے تو قصور نواز شریف اور کورونا ویکسین چوری ہو تو بھی قصور نواز شریف۔