• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سی ایم بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام آئندہ ماہ کرے گا، ندیم عمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بلوچستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سی ایم بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اکتوبر میں کرےگا۔گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کرکٹرز کی صلاحیتوں کا نکھارنے کیلئے کیمپ لگایا جائے گا۔کیمپ سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے پی ایس ایل میں موقع دیا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈئیٹر نے بلوچستان کرکٹرز کیلئے بہترین پلان تیار کرلیا ہے ۔منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سی ایم بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ میں انڈر۔25کھلاڑی ٹرائیلز میں شرکت کے اہل ہونگے ۔ ٹرائیلز کا پہلا مرحلہ 9سے 10اکتوبر تک کوئٹہ کی بلوچستان اکیڈمی میں ہوگا۔