• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

حیدرآباد (بیورورپورٹ)ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کھرل نے شہدائے کربلا کے چہلم موقع پر حیدرآباد رینج کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ، تمام ایس ایس پیز کو فول پروف حفاظتی انتظامات یقینی بنانے،قانون کی بالادستی اور مذہبی رواداری کو ہر صورت قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد نے کہا ہے کہ چہلم کے حوالے سے کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کے تحت جلوسوں کی گذرگاہوں، مجالس،اور امام بارگاہوں کے اطراف سادہ و باوردی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں، گشت،اسنیپ چیکنگ،سرپرائز چیکنگ،ناکہ بندی،پکٹنگ سمیت تمام جملہ حفاظتی انتظامات کو انتہائی ٹھوس،اور غیر معمولی بنایا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید