• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا، FBR نے مذاکرات کی دعوت دیدی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران کا احتجاج رنگ لے آیا۔ ایف بی آر نے مرکزی قیادت کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔ چیئرمین ایف بی آر نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی قیادت کو آج ہفتہ وار تعطیل کے باوجود مذاکرات کی دعوت دی ہے جس پر گزشتہ شب ملتان سے تنظیم کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا،شیخ حبیب اور خالد محمود قریشی اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل خواجہ سلیمان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ملک بھر کے تاجروں کے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گی اور حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاجروں کے جائز مطالبات فوری پورے کرے ورنہ اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

تازہ ترین