• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی بحالی، بجٹ میں اضافہ کیلئے وزیراعلیٰ کو سمری ارسال

لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے سڑکوں کی بحالی اور مرمت کے بجٹ کو10 ارب روپے کا کٹ لگا دیا ،محکمہ مواصلات نے بجٹ میں اضافے کیلئے ایوان وزیراعلٰی کو سمری ارسال کردی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کی سڑکوں کی بحالی کے لیے سالانہ 12 ارب روپے اور سرکاری عمارتوں کی بحالی کے لیے 10ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کم ملنے سے سڑکوں کی بحالی اور مرمت سست روی کا شکار ہے۔محکمہ مواصلات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے 22 ارب روپے کا فنڈ دینے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین