• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن پارک کی اراضی واگزار کرالی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کے سیکٹر D-12/2 میں پارک کی اراضی میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے پارک کی اراضی واگزار کرالی ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ و انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ویسٹ) کے عملے نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے سیکٹر D-12/2 میں پارک کی اراضی غیرقانونی قابضین سے واگزار کرنے لئے کارروائی کی۔
اسلام آباد سے مزید