• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: پسند کی شادی پر مبینہ طور پر 3 گھروں کو آگ لگادی گئی


سرگودھا کے قصبہ معظم آباد میں پسند کی شادی پر مبینہ طور پر 3 گھروں کو آگ لگادی گئی۔

متاثرہ شخص اللّٰہ بخش کا پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ زمیندار کی بیٹی نے میرے بیٹے سے پسند کی شادی کی تھی۔

اللّٰہ بخش نے کہا کہ آگ لگنے کے باعث گھروں میں موجود 2 بیٹیوں کے جہیز کا سامان بھی جل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ اللّٰہ بخش کی مدعیت میں کوٹ مومن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں زمیندار  نذر محمد اور بیٹوں سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے ملزمان فرار ہیں، ان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین