وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ سامنے آگئی، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 907 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
محکمہ ضلعی صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 3.08 فیصد رہی۔
اسلام آباد میں ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے 29 ہزار 360 ٹیسٹ کیے گئے۔
محکمہ ضلعی صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 4.62 فی صد تھی۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں کورونا کے 1497 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔