پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے بلدیات کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی۔ کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو ناصر شاہ نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ حل ہوتے ہوئے بلدیاتی مسائل کی آڑ لے کر منظم طریقے سے سندھ کا تاثر تباہ کرنے کی سازش کو بخوبی سمجھتا ہوں۔
انہوں نے مزید کاہ کہ پیپلز پارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی دوسری تمام صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے، روشنیوں کے شہر کراچی کی رونقیں جیالوں نے بحال کی ہیں، ہم کارکردگی سے اپنا لوہا منواتے رہیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔