• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاصف اسکوائر پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، غیرقانونی بس اڈوں کا خاتمہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پرپولیس نےسہراب گوٹھ تھانے کی حدود الاصف اسکوائر سپر ہائی وے پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کر کے غیرقانونی بس اڈے اور کوچز بکنگ آفس کا خاتمہ کر کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس نے غیرقانونی بکنگ آفس، ٹیبل کرسیاں، بکنگ ٹکٹ وغیرہ کو قبضے میں لے لیا،گرفتار ملزمان میں ایاز ،جہانزیب ،میر باز خان اور عامر شامل ہیں ، غیرقانونی بس اڈے آفس کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کر کے تجاوزات کاخاتمہ کر دیا گیا، تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ سپر ہائی وے پر ٹریفک جام نہ ہو۔

تازہ ترین