• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ بیمار ہوگئے، قومی ٹی 20 پنڈی مرحلے سے دستبردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کئی پاکستانی کھلاڑیوں کی خراب فارم یقینی طور پر سلیکٹرز کے لئے پریشانی کا سبب ہے لیکن اب سینئر بیٹسمین محمد حفیظ فواڈ پوائزننگ کا شکار ہوکر پنڈی میں ٹی ٹوئنٹی میچوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ وہ واپس لاہور پہنچ گئے ہیں اور دوسرے مرحلے میں شرکت کا امکان ان کی فٹنس پر ہوگا۔ سینٹرل پنجاب ٹیم کا حصہ تجربہ کار محمد حفیظ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک روز قبل فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے تھے، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کی تجویز دی ہے ۔ سینٹرل پنجاب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔وہ ٹورنامنٹ کے لاہور میں شیڈول میچز کے لیے دستیاب ہوں گے اور لاہور میں ہی بائیو ببل جوائن کریں گے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت ریگولر ہیڈ کوچ سے محروم ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں نان اسٹاپ میچ کھیلنے سے کھلاڑی فٹنس کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ کچھ کھلاڑی مسلسل ناکام رہنے کے بعد اعتماد کی کمی کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین