• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی 20: بابر کی سینٹرل پنجاب نے رضوان کی کے پی کو ہرادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن کے پی کے کو مضبوط سینٹرل پنجاب نے 43رنز کی سے ہرادیا ۔یہ اس کی پہلی شکست جبکہ سینٹرل کی دوسری کامیابی ہے ۔ حسن علی بیٹنگ کے دوران گیند گھٹنے پر لگنے سے اوورز کا کوٹہ مکمل نہ کرسکے ۔ناکام ٹیم128رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ وہاب ریاض نے21رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ محمد رضوان چھ،محمد وسیم 34،صاحبزادہ فرحان 32، افتخار احمد22 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ سینٹرل پنجاب نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائےتھے۔ حسین طلعت 51 اور احمد شہزاد نے 40 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم 16 اور شعیب ملک24رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین