• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(رپورٹ: شاہین حسن)کورونا کی وباء نے جن شعبوں کو شدیدمتاثر کیا ہے ان میں شعبہ سیاحت سر فہرست ہے، دنیا کی سیاحت 85 فیصد سکڑ گئی، 32فیصد سیاحتی مقامات مکمل جبکہ 34 فیصد جزوی طور پر بند رہے، دنیا کا ہر دسواں روزگار متاثر ہوا۔ UNWTOکے جولائی2021کے اعداد و شمار کے مطابق2019کے پہلے 5ماہ جنوری تا مئی کے مقابلے 2021کے اسی حصے میں عالمی سطح پر سیاحوں کی تعداد میں 260ملین85فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سفری پابندیوں میں نرمی2021کے دوسرے حصے میں ٹورازم سرگرمیوں میں اضافہ کی امید ہے مختلف خطوں میں اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو ایشیاء اینڈ پیسیفک میں اس عرصہ کے دوران سیاحوں کی تعداد میں95فیصد یورپ میں85فیصد،مشرقی وسطی میں 83 فیصد، براعظم افریقہ میں81فیصد جبکہ براعظم امریکا میں آنے والے سیاحوں میں73فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کورونا کی آنے والی ہر نئی لہر عالمی سیاحت کوکس طورپر شدید متاثر کر رہی ہے جس کا اندازہ ان اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے کہ سال2019کے مقابلے سال 2020 میں دنیامیں سیاحوں کی جو تعداد 73فیصد تک کم ہوئی تھی وہ2020کے مقابلے 2021کے پہلے5ماہ میں85 فیصد تک سکڑ چکی ہے اس کی اہم ترین وجہ کورونا کی مسلسل آنے والی نئی لہروں کے نتیجے میں لگائی جانی والی سفری پابندیاں اور سیاحتی مقامات کا بند ہونا ہے جس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ فروری2021تک دنیا کے32فیصد سیاحتی مقامات مکمل طور پر جبکہ 34 فیصد جزوی طور پرسیاحت کے لئے بند تھے۔

تازہ ترین