• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن نے کشمیر کے نام پر ساری دنیا گھومی‘شہبازگل

اسلام آ باد(ایجنسیاں)معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نےکہاہے کہ فضل الرحمان نے کشمیر کے نام پر ساری دنیا گھومی اور کشمیر کاز کے علاوہ باقی سارے کام کیے‘وزارت خارجہ کو 4 سال جیب میں رکھنے والے مفرور اور انکے درباری سفارتی تعلقات کا درس نہ دیں‘الزامات اور گھٹیا سیاست میں شریف خاندان اور ان درباریوں کا کوئی ثانی نہیں‘ارسطو ہر فن مولا بنے ہیں کسی دن اپنے کرپشن کیسز پر بھی میڈیا کو بریف کریں۔ نواب زادہ نصر اللہ خان کی 18ویں برسی پر اپنےپیغام میں شہباز گل نے کہا کہ ایک طرف یہ لوگ تھے جو اپنے حصے کا دیا جلا گئے،دوسری طرف فضل الرحمان جیسے مکار سیاستدان ہیں جو برسوں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ کشمیر کے نام پر ساری دنیا گھومی اور کشمیر کاز کے علاؤہ باقی سارے کام کیے۔دریں اثناءاتوار کو احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزارت خارجہ کو 4سال جیب میں رکھنے والے مفرور اور انکے درباری سفارتی تعلقات کا درس نہ دیں، نااہلوں کے بیانات پاکستان کے خلاف بطور ثبوت عالمی عدالت میں پیش ہوتے رہے۔

ملک بھر سے سے مزید