• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوٹی و ٹکٹنگ افسروں کے چنائو کیلئے پوائنٹ سسٹم متعارف

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی ٹی او نے راولپنڈی کی 6 تحصیلوں اور شہرکے 12 سیکٹروں میں نئے ڈیوٹی آفیسرز اور ٹکٹنگ آفیسرز کی تعیناتی کے لئے ٹریفک ہیڈکوارٹر میں انٹرویو لئے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے او ایس آئی برانچ نے 6تحصیلوں اور شہر کے 12سیکٹروں میں تعینات ڈیوٹی آفیسرز اور ٹکٹنگ آفیسرز کے 6ماہ مکمل ہونے پر نئی تعیناتیوں کے لئے درخواستیں طلب کیں جس پر 128ٹریفک وارڈنز نے درخواستیں دیں جن سے سی ٹی او نے انٹرویو لئے۔ اس موقع پر سرکل کے تمام انچارجز بھی موجود تھے۔ ڈیوٹی و ٹکٹنگ افسروں کی سلیکشن کے لئے پہلی بار پوائنٹ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے اور سرکل انچارجز کی طرف سے دیئے گئے پوائنٹس کی بناء پر اچھی شہرت کے حامل آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ نئے ڈیوٹی آفیسرز و ٹکٹنگ آفیسر کو تعینات کرنے کا مقصد دوسرے وارڈنز کو بھی دفتری امور کی انجام دہی کا موقع فراہم کرنا ہے۔
تازہ ترین