• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشی پرگرفتاریاں کی جائیں،ڈی سی

لاہور(خبر نگار) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں. سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے دکانوں ، سٹوروں پر اشیاء ضروریہ کے نرخوں کو چیک کرنے اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی واضع ہدایات جاری کیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ جرمانے کم کئے جائیں اور گرفتاریاں اور ایف آئی آرز کے اندراج کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو سیل کیا جائے ۔
تازہ ترین