• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ

پشاور( جنگ نیوز) ارباب روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن پشاور کینٹ نے سرحد چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ کینٹ کے تاجروں کے ٹیکسوں میں کمی سمیت پانی کے مسئلے اور دیگر مسائل حل کر کے تاجروں کو ریلیف فراہم کرے گی ۔ا رباب روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن پشاور کینٹ کے صدر چوہدری شاہد غفور نے اجلاس میں کہا کہ سرحد چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ تاجروں کے ٹیکسوں میں کمی لانے کے حوالے بھر پور کردار ادا کرے گی جبکہ کینٹ کے تاجروں کو درپیش دیگر مسائل بھی خوش اسلوبی سے حل کرے گی ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری آفتاب احمد اور سینئر نائب صدر حمید خان جدون نے بھی شرکت کی۔
پشاور سے مزید