• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کا سوشل میڈیا ٹرولنگ پر کرارا جواب

پاکستانی سُپراسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا صارف کے ٹرول کرنے پر اُسے کرارا جواب دے کر چپ کروا دیا ۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ایک اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جو کہ ماہرہ کے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ہونے والی ٹرولنگ پر سخت ردِعمل کے بارے میں ہے۔

ماہرہ خان کی ایک انسٹا گرام پوسٹ پر اُنہیں بالی ووڈ میں کام کرنے پر ٹرول کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’آپ کو بھارت سے ابھی ڈنڈے نہیں پڑے۔‘

جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’آپ کو اپنی امّی سےڈنڈے پڑے ہوتے تو اس طرح کی بکواس نہ کرتے۔‘

تازہ ترین