• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں زینب الرٹ ترمیمی بل پیش، شیریں مزاری کی مخالفت


سینیٹ میں زینب الرٹ ترمیمی بل پیش کردیا گیا، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی  مخالفت کردی۔

سینیٹر رانا مقبول نے زینب الرٹ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، سماعت کی پیش رفت سے متعلقہ ہائی کورٹ کو آگاہ رکھا جائے۔

رانا مقبول کا کہنا تھا کہ بہت افسوسناک ہے کہ ریپ اور بچوں کے قتل میں صرف ایک کیس میں سزا ہوئی۔

اس موقع پر شیریں مزاری نے کہا کہ بل میں پہلے ہی لکھا ہے کہ ٹرائل تین ماہ میں مکمل ہوگا۔

وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ بل 2020 میں منظور ہوا، زینب اتھارٹی اب قائم ہوئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے زینب الرٹ ترمیمی بل موخر کردیا۔

تازہ ترین